ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ٹیموں کو کتنی کتنی رقم ملے گی؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ٹیموں کو کتنی کتنی رقم ملے گی؟


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کے لیے 24 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کا انعام ملا، پاکستانی روپوں میں انڈین ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر 68 کروڑ کے لگ بھگ رقم ملی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم 12 لاکھ 80 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی حقدار قرار پائی۔ جنوبی افریقا کو پاکستانی کرنسی کے مطابق 35 کروڑ 62 لاکھ روپے ملیں گے۔

سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو سات لاکھ 87 ہزار پانچ سو ڈالرز ملیں گے۔ انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیم کو پاکستانی کرنسی کے مطابق تقریباً 22 روپے کروڑ انعام ملے گا۔

پہلے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھنے کے باوجود پاکستان ٹیم 6 کروڑ 88 لاکھ کی حقدار قرار پائی۔

پہلے راؤنڈ میں گروپ کے تیسرے نمبر کی ٹیموں کیلئے 247,500 ڈالرز مختص تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں