دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی سالانہ رینکنگ جاری کردی۔
سالانہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا نے 116 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی جب کہ نیوزی لینڈ دوسرے اور بھارت دو درجے تنزلی کے بعد اب تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان 86 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ میں پاکستان ٹیم پہلی پوزیشن برقرار نہیں رکھ سکی اور 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
ٹی ٹوئنٹی میں بھی آسٹریلیا نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے جب کہ انگلینڈ کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے۔
سالانہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ بھارت کی دوسری اور نیوزی لینڈ کی تیسری پوزیشن ہے۔
ون ڈے رینکنگ میں ساؤتھ افریقہ کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔