ٹیکساس کنگ کے مالک علی خاور اور اہلخانہ کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے لیے شاندارافطار ڈنر پارٹی کا اہتمام۔
رپورٹ : راجہ زاہد اختر خانزادہ
ڈیلس: رمضان المبارک میں رحمتوں اوربرکتوں کا عشرہ اپنے اختتام کے قریب ہے ڈیلس کی شہر ارونگ میں واقع ٹیکساس کنگ کے مالکعلی خاور کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی انکے ٹیکساس کنگ ریسٹورینٹ میں ایکشاندار اور پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا عمائدین شہر جسمیں مرد وخواتین کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔ اس افطار پارٹی کی خصوصیت یہ بھی تھی کہ اس میں شامل ہونے والے مہمانوں کےلئے افطار سے قبل درس اور دعا کا ایک خوصوصی پروگرام تشکیل دیا گیا تھا جسمیں برکات القرانکے معروف عالم دین علامہ مخیتار احمد نعیمی نے روزہ کی اہمیت پر خصوصی بیان دیا جبکہبعدازاں اجتماعی دعا بھی کرائی، آنے والے افطار پر آنے والے مہمانوں کی توازع خاص طور پر تیارکیئے گئے مشہور پاکستانی کھانوں سے کی گئی جسمیں میٹھے ، نمکین ،تلخ و تیز ،، خشک ،بھنے مصالحے دار ، سبہی ذائقے موجود تھے جسمیں چکن کڑھائی، ، بریانی ، مٹن پلاو ، بیفنہاری، بھنا قیمہ، ، سیخ کباب ، چپلی کباب سمیت روٹی، گاجرحلوہ ، لوکی حلوہ۔ روح افزا اورلیموں پانی کا شربت ، چائے بھی شامل کی گئیں تھیں ۔ عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے افطاریمیز پر لذیز ذائقہ دار کھانوں سے دل کی خواہشات کے مطابق بھرپور لطف اٹھایا۔ افطار پارٹی میں۔ڈیلس کے صنعتکار حفیظ خان، پاکستان سوسائیٹی کے سابق صدر عابد ملک، پاکستان سوسائیٹیبورڈ آف ٹرسٹی کے ڈاکٹر ریاض حیدر، برکت علی بسریا، معروف مذہبی رہنما غلام جہانگڈا ، ڈاکٹرعرفان شاہ۔ جاگو ٹائمز کے ایڈئٹر انچیف راجہ زاہد خانزادہ۔ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔ افطار کے بعد، علی خاور نے مھمانان اور عمائیدین شہر کا شکریہ ادا کیا۔ ٹیکساسکنگ کے اہلِ خانہ جسمیں انکی اہلیہ رُباب خاور اور انکے صاحبزادوں نبیل علی خاور اور شرجیلعلی خاور سمیت تمامُاہل خانہ نے آنے والے تمام مہمانوں کی خاطر ومدارات میں ہمیشہ کی طرحپیش پیش رہے