امریکی گلوکار اور نغمہ نگار چارلی رابیسن دل کا دورہ پڑنے کے سبب 59 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
چارلی رابیسن، امریکی ریاست ٹیکساس کے مشہور ترین گلوکار تھے جنہیں اپنے گانے ’آئی وانٹ یو بیڈ‘ I Want You Bad سے شہرت ملی۔
گلوکار کے خاندانی ذرائع کے مطابق چارلی رابیسن دل کا شدید دورہ پڑنے اور دیگر مہلک پیچیدگیوں میں مبتلا ہونے کے بعد سان انتونیو اسپتال میں انتقال کر گئے۔
رابیسن 1964ء میں ہیوسٹن، ٹیکساس میں پیدا ہوئے تھے۔
انہوں نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز 1980ء کی دہائی کے آخر میں کیا، 1996ء میں انہوں نے اپنا پہلا البم ’بندیرا‘ ریلیز کیا جسے بڑے پیمانے پر پزیرائی ملی۔
رابیسن نے مزید چھ البمز ریلیز کیے، جن میں اسٹیپ رائٹ اپ (2001) بھی شامل ہے، جس میں آئی وانٹ یو بیڈ کا ہٹ گانا شامل تھا۔
انہوں نے رئیلٹی ٹی وی شو نیش وِل اسٹار میں بطور جج بھی خدمات انجام دیں۔
2018ء میں رابیسن گانے کی صلاحیت کھو چکے تھے۔
انہوں نے باقاعدہ طور پر گلوکاری کا چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے تھا کہ وہ گلے کی سرجری کے نتیجے میں ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے موسیقی سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔