ٹینس پلیئر ڈیانا یاسٹرمسکا بمباری سے بچ کر یوکرین سے پیرس پہنچ گئیں

ٹینس پلیئر ڈیانا یاسٹرمسکا بمباری سے بچ کر یوکرین سے پیرس پہنچ گئیں


پیرس: 

 یوکرینی ٹینس پلیئر ڈیانا یاسٹرمسکا روسی حملے کے بعد پیرس میں ٹینس ایونٹ کھیلنے پہنچ گئی۔اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے یوکرینی ٹینس پلیئر ڈیانا یاسٹرمسکا نے کہا کہ میں بموں کی گڑگڑاہٹ سن کر اٹھی تھی، وہ اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ کار، پیدل، کشتی اور جہاز کا سفر کرکے پیرس پہنچ پائی تھیں دونوں نے پیر کے روز لیون میں ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ڈبلز میں شرکت کی جہاں انھیں ابتدائی راؤنڈ میں اسپین کی گارشیا پیریز اور سوئس پلیئر ڑینیا نول نے شکست سیدوچار کیا۔

انھوں نے اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی بہن پر بہت فخر ہے، جو کچھ یوکرین میں ہورہا ہے اس کے بعد ہم میں اتنی طاقت نہیں تھی ، ہم تین رات بغیر سوئے یہاں تک پہنچے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں