ٹک ٹاک میں ایک نئے ٹیب کا اضافہ


ہاؤ ٹو ویڈیوز یوٹیوب کے مقبول ترین مواد میں سے ایک ہیں، جس سے صارفین کی انگیج منٹ بھی بڑھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک نے بھی ان کو اپنی ایپ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کچھ ماہ قبل ٹک ٹاک میں ایک ہیش ٹیگ لرن آن ٹک ٹاک متعارف کرایا گیا تھا اور اب لرن نامی ایک ٹیب کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

یہ ٹیب فار یو اور فالوونگ کے ساتھ ہوم اسکرین پر نمایاں ہوگا۔

ٹک ٹاک کے مطابق لرن ایک ایسی جگہ ہوگی جہاں صارف ہاؤ ٹو اور معلوماتی ویڈیوز کو دریافت کرسکیں گے، جس میں کھانا بنانا، کسی کام کی سائنسی تفصیل اور دیگر پر مبنی مواد ہوگا۔

یہ سیکشن ابھی آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور محدود صارفین کو ہی دستیاب ہے۔

یہ سیکشن اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹک ٹاک نے حال ہی میں لرن آن ٹک ٹاک ہیش ٹیگ میں تعلیمی مواد کی شمولیت کے لیے ایک نئی مہم کا آغاز کیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے ویڈیوز بنانے والوں کو کافی کھ سیکھنے کا موقع ملے گا، جیسے کیسے ایک کیریٹئیر لرننگ پورٹل بنائے یا ٹک ٹاک پر معیاری مواد کو کیسے تیار کیا جائے گا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب تک ٹاک کی جانب سے تعلیمی مقاصد کے لیے اقدامات کیے گئے۔

درحقیقت یہ کمپنی چاہتی ہے کہ اس کے صارفین ہلکی پھلکی چیزوں کی بجائے سنجیدہ چیزوں کو بارے میں سیکھیں۔

رواں سال ٹک ٹاک کو مختلف ممالک میں تنازعات کا سامنا رہا ہے اور نوجوانوں پر مضر اثرات کے حوالے سے تشویش ظاہر کی گئی ہے کیونکہ کووڈ 19 کی وبا کے دوران لوگ اپنا زیادہ وقت اسکرینوں پر گزارنے لگے ہیں۔

اس سے قبل ٹک ٹاک کی جانب سے مختلف اداروں سے شراکت داری کی گئی اور تعلیمی مواد کی تیاری کے لیے طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

تعلیمی ویڈیوز کے لیے ٹک ٹاک نے 5 کروڑ ڈالرز کا فنڈ قائم کیا گیا اور 5 ارب ڈالرز کا تعلیمی فنڈ بھی قائم کیا گیا جو کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا حصہ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں