ٹک ٹاک اے آئی مواد پر لیبل لگائے گا

ٹک ٹاک اے آئی مواد پر لیبل لگائے گا


شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تیار مواد پر از خود لیبل لگانا شروع کردے گا۔

ٹک ٹاک کی طرح انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز نے بھی اے آئی مواد پر لیبل لگانے کا آغاز کیا ہے جب کہ زیادہ تر پلیٹ فارم مواد کو اپ لوڈ کرتے وقت صارف کو آپشن بھی دیتے ہیں کہ وہ بتائیں کہ مذکورہ مواد اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا یا نہیں؟

اے آئی کی مدد سے تیار شدہ مواد کی وجہ سے بہت سارے لوگ پریشان بھی دکھائی دیتے ہیں، اس لیے اب ٹک ٹاک ایسے تمام مواد پر از خود لیبل لگانا شروع کردے گا جسے اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہاں تک کہ اگر کسی دوسرے اے آئی پلیٹ فارم پر بھی مواد تیار کیا جائےگا لیکن اسے جیسے ہی ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کیا جائے گا تو کمپنی از خود اس پر اے آئی کانٹینٹ کا لیبل لگا دے گی۔

کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک متعدد کمپنیوں کے اشتراک سے اس بات کو یقینی بنانے پر کام کر رہا ہے کہ اے آئی مواد کی واضح نشاندہی کی جا سکے تاکہ صارفین اصلی اور اے آئی مواد میں واضح فرق کو محسوس کر سکیں۔

شفافیت کے لیے اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ٹک ٹاک جلد ہی اپنے تمام مواد میں کانٹنٹ کریڈینشل کو توسیع دے گا جو میٹا ڈیٹاکے ڈاؤن لوڈ ہونے پر بھی مواد کے ساتھ منسلک رہ سکے گا۔

علاوہ ازیں میڈیا وائز (MediaWise) اور وٹنیس(WITNESS) کے اشتراک سے ٹک ٹاک تعلیمی کمپینز کا ایک سلسلہ بھی شروع کرے گا، جس کا مقصد میڈیا میں ٹیکنالوجی سے متعلق خواندگی میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ اقدامات صارفین کو آن لائن معلومات کا تنقیدی جائزہ لینے اور بااختیار بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کردہ حقیقی اور گمراہ مواد کے درمیان فرق کو ظاہر کرتے ہیں۔

اسی منصوبے کے ستحت سال بھر میں ٹک ٹاک میڈیا وائز کے تعاون سے 12 ویڈیوز کی ایک سیریز جاری کرے گا جس کا مقصد عالمی سطح پر میڈیا میں خواندگی اور مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں