ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کی لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندان کو راشن کی فراہمی


پشاور: ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندان اور بچوں سے ملنے اپنے  آبائی گاؤں کرک پہنچ گئی جہاں انہوں نے غریب اور نادار افراد میں راشن اور کیش رقم تقسیم کی۔

سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک کی معروف اسٹار صندل خٹک  نے پشاور کے مختلف علاقوں اور اپنے آبائی گاؤں نری پنوس کا دورہ کیا انہوں نے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب اور نادار افراد میں راشن اور کیش رقم تقسیم کی۔

اس موقع پر انہوں نے بچوں کے ساتھ ٹک ٹاک کے لیے ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی باقی زندگی سوشل سیکٹر میں اپنے علاقے کی خدمت کرنے اورغریب عوام کا سہارا بننا چاہتی ہوں، اس کے علاوہ آبائی علاقے نری پنوس میں اپنا ذاتی گھر بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

صندل خٹک نے کہا مجھے اپنے علاقے اور ضلع کرک سے بہت محبت ہے، یہاں کے لوگ بہت پیار کرنے اور محبت دینے والے ہیں، ان کے پیار میں ایک پاکیزگی ہوتی ہے جو بڑے سے بڑے اسٹار کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرک کے جن لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا ہے میں ان کی بے حد شکر گزار ہوں اور میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ کرک اور اپنے علاقے میں بار بار آتی رہوں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں