ٹک ٹاکر حفصہ خان اور شہیر خان کے نکاح کی خوبصورت تصویریں، ویڈیو وائرل

ٹک ٹاکر حفصہ خان اور شہیر خان کے نکاح کی خوبصورت تصویریں، ویڈیو وائرل


پاکستانی معروف ٹک ٹاکر حفصہ خان نے ٹک ٹاکر و یوٹیوبر شہیر خان سے چپکے سے نکاح کر لیا ہے۔

ٹک ٹاکر حفصہ خان اور شہیر خان کے نکاح کی تصویریں دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے ہیں۔

حفصہ خان اور شہیر خان نے اپنے نکاح کی تصویریں اور ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مشترکہ پوسٹ میں شیئر کی ہیں۔

6 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے اس نوبیاہتا جوڑے کے نکاح کی خوبصوت تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جہاں اِن کے مداحوں کی جانب سے خوشگوار حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔

حفصہ خان اور شہیر خان کے نکاح کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نکاح کے مناسبت سے دونوں نے دھیمے رنگوں، سفید اور سنہری تھیم کا انتخاب کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں