ٹوائلائٹ کے ہیرو رابرٹ پیٹنسن ’بیٹمین‘ کا کردار نبھائیں گے


ہالی وڈ کی فلم ٹوائلائٹ سے مشہور ہونے والے اداکار رابرٹ پیٹنسن اب بیٹمین کا کردار ادا کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وارنر بروز اسٹوڈیو نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بیٹمین کی آنے والی نئی فرنچائز میں بیٹمین کا کردار اداکار رابرٹ پیٹنسن ادا کریں گے جنہوں نے فلم سائن کرلی ہے۔

بیٹمین کے کردار کے لیے اداکار نیکولس ہالٹ کا نام بھی لیا جارہا تھا تھا لیکن ان کے بجائے رابرٹ پیٹنسن کو انتخاب کیا گیا ہے۔

فلم ’دی بیٹمین‘ میٹ ریوس کی ہدایت کاری میں بنائی جائے گی جو دو برس بعد 2021 میں جون تک ریلیز کی جائے گی


اپنا تبصرہ لکھیں