ٹوئٹر کی نئی سی ای او کون ہیں؟ ایلون مسک نے بتا دیا

ٹوئٹر کی نئی سی ای او کون ہیں؟ ایلون مسک نے بتا دیا


ایلون مسک نے ٹوئٹر کی نئی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا اعلان کرلیا، ٹوئٹر کی نئی مالک آئندہ چھ ہفتوں میں چارج سنبھال لیں گی۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ این بی سی یونیورسل ایڈورٹائزنگ کی سابق سربراہ لنڈا یاکارینو ٹوئٹر کی نئی سی ای او ہوں گی۔

قبل ازیں 12 مئی کو ایلون مسک نے ٹوئٹ میں نام لیے بغیر اعلان کیا تھا کہ کمپنی کی نئی سی ای او آئندہ 6 ہفتوں میں اپنا عہدہ سنبھال لیں گی۔

تاہم گزشتہ روز ایلون مسک نے نئی سی ای او کا نام ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ لنڈا یاکارینو ٹوئٹر کی نئی مالک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی سی ای او کے آنے کے بعد وہ پروڈکٹ ڈیزائن اور نئی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کریں گے جبکہ لنڈا یاکارینو کاروباری سرگرمیوں (بزنس آپریشن) پر توجہ دیں گی۔

یاد رہے کہ ارب پتی کاروباری شخص ایلون مسک نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ اگر کوئی صحیح شخص نظر آیا تو وہ اُسے ٹوئٹر کمپنی فروخت کر دیں گے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا اور کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور راکٹ فرم ’سپیس ایکس‘ (SpaceX) کے بھی مالک ہیں۔

ٹوئٹر کی نئی مالک آخر کون ہیں؟

اسکائی نیوز کے مطابق لنڈا یاکارینو نامی خاتون ٹوئٹر کی نئی مالک ہیں، انہوں نے امریکا کی پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور ایڈورٹائزنگ ایگزیکٹو کے طور پر اپنا کیریئر شروع کیا۔

انہوں نے گلوبل براڈ کاسٹنگ کمپنی میں بھی کام کیا جو آج نامور انٹرٹینمنٹ اور موشن کمپنی وارنر برادرز کی ملکیت ہے۔

میڈیا سیلز آؤٹ لیٹس سے آغاز کرتے ہوئے 1996 سے 2011 تک وہ ایگزیکٹو نائب صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر بھی رہ چکی ہیں جس کے بعد انہوں نے دنیا کی معروف میڈیا اور تفریحی کمپنی این بی سی یونیورسل میں کام کیا۔

فوٹو: ورائٹی
فوٹو: ورائٹی

لنڈا کو مارکیٹنگ لیڈر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا ایجنسی ڈیگو کے بانی اور کریٹوو چیف نے لنڈا کو مارکیٹ لیڈر کے طور پر بیان کرتے ہوئے کہا لنڈا یاکارینو کو معلوم ہے کہ اس وقت مارکیٹ کو کس چیز کی ضرورت ہے۔

این بی سی یونیورسل میں اپنے 12 سال کے دوران کمپنی نے اشتہارات کی فروخت میں 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کمائے ہیں۔

اپنے پورے کیریئر کے دوران ٹوئٹر کی نئی مالک لنڈا یاکارینو نے اشتہاری صنعت کے کام کرنے کے طریقے کو بدل دیا ہے۔

فرم ہورائزن میڈیا کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر ڈیو کیمپینیلی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سب سے پہلے اور سب سے اہم بات وہ ٹویٹر پر اس بات کو سمجھے گی کہ اشتہارات دینے والے برانڈ سیفٹی کے نقطہ نظر سے پلیٹ فارم پر واپس آنے کے لیے کیا دیکھنا چاہیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں