ٹوئٹر کا تمام غیر فعال اکاؤنٹس ہٹانے کا اعلان

ٹوئٹر کا تمام غیر فعال اکاؤنٹس ہٹانے کا اعلان


ہوئے بتایا کہ ’ان تمام اکاؤنٹس کو ہٹا رہے ہیں جن میں گزشتہ کئی سالوں سے کوئی ٹوئٹ یا سرگرمی نہیں دیکھی گئی۔‘

انہوں نے صارفین سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’ایسے اکاؤنٹس کو پلیٹ فارم سے ہٹانے سے آپ کے فالوورز کی تعداد میں کمی ہوسکتی ہے‘۔

ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ ٹوئٹر سے غیر فعال اکاؤنٹس کو ہٹانے کا عمل کب سے شروع ہوگا۔

ٹوئٹر کی پالیسی کے مطابق صارفین کو کم از کم ہر 30 دن کے اندر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لاگ اِن ہونا لازمی ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نامور شخصیات، صحافیوں اور سیاستدانوں سمیت دیگر ہزاروں ٹوئٹر صارفین کے پروفائل سے بلیو ٹک ہٹا دیا گیا تھا۔

ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد مفت بلیو ٹک پروگرام کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے اکاؤنٹ کو ویری فائیڈ کرانے کا عمل ماہانہ فیس سے مشروط کر دیا تھا۔

اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں بلیو ٹک موجود ہے تو آپ کو 20 اپریل کے بعد اسے برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو ادائیگی کرنا ہوگی۔

ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن ہر ملک کے لیے مختلف ہے، امریکی آئی او ایس یا اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ماہانہ سبسکرپشن 11 ڈالر اور سالانہ سبسکرپشن 114.99 ڈالر جبکہ ویب صارفین کے لیے ماہانہ سبسکرپشن 8 ڈالر اور سالانہ سبسکرپشن 84 ڈالر ہوگی۔

پاکستان میں ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن فیس موبائل، ڈیسک ٹاپ اور ایپل صارفین کے لیے الگ الگ رکھی گئی ہے، پاکستان میں ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ماہانہ فیس 2250 روپے رکھی گئی ہے جب کہ اینڈرائیڈ موبائل صارفین کے لیے ماہانہ 3100 روپے اور ایپل صارفین کے لیے 4 ہزار روپے تک ماہانہ فیس رکھی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں