ٹوئٹر مییں اب آپ خود کو ‘ان مینشن’ کرسکتے ہیں

ٹوئٹر مییں اب آپ خود کو ‘ان مینشن’ کرسکتے ہیں


ٹوئٹر میں مستقبل قریب میں آپ کے لیے ایڈٹ بٹن دستیاب ہو یا نہ ہو مگر کم از کم ایک بہترین فیچر ضرور اب آپ استعمال کرسکتے ہیں۔

مقبول سوشل نیٹ ورک نے ‘ان مینشن’ فیچر کو صارفین کے لیے پیش کرنا شروع کردیا ہے جس سے آپ ٹوئٹر ہینڈل نیم کسی گفتگو سے ہٹا سکتے ہیں۔

یہ تجرباتی فیچر فی الحال ویب ورژن تک محدود ہوگا۔

اس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو مینشن کی گئی ٹوئٹ کے آپشنز میں ‘leave this conversation’ کا انتخاب کریں۔

ایسا کرنے سے اس چیٹ کے نوٹیفکیشنز کی روک تھام بھی ہوگی جس کا حصہ آپ بننے کے خواہشمند نہیں ہوتے۔

ٹوئٹر کے مطابق یہ فیچر 8 اپریل سے کچھ افراد کو دستیاب ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ٹوئٹر کی جانب سے یہ فیچر تمام صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا یا موبائل ایپس میں دستیاب ہوگا یا نہیں۔

اس فیچر میں مینشن ٹیکسٹ تو باقی رہتا ہے مگر صارف کو کوئی الرٹ نہیں ملتا۔

کمپنی کی جانب سے سروس کو بہتر بنانے کے لیے متعدد فیچرز پر کام کیا جارہا ہے جس میں ایک ہراساں ہونے سے بچانے میں مددگار سیفٹی موڈ بھی ہے۔

یہ فیچر خودکار طور پر کچھ صارف کو بلاک کرسکتا ہے جو اس کے خیال میں دیگر کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مگر ان مینشن فیچر بھی کافی کارآمد ہے کیونکہ اکثر افراد کو ان کے دوست اور دیگر کسی بھی چیٹ میں مینشن کردیتے ہیں حالانکہ وہ اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔


اپنا تبصرہ لکھیں