ٹنڈوالہ یار: 2 دن میں 5 بچے انتقال کرگئے، مرنے والوں میں 3 بہن بھائی شامل

ٹنڈوالہ یار: 2 دن میں 5 بچے انتقال کرگئے، مرنے والوں میں 3 بہن بھائی شامل


ٹنڈوالہ یار کے گاؤں چندرو میئو میں 2 دن میں 5 بچے انتقال کرگئے، مرنے والوں میں تین بہن بھائی بھی شامل ہیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سول اسپتال کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں 3 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، گوٹھ چندرو میئو میں بچوں کو خسرے سے بچاؤ کی ویکسین لگانا شروع کردی ہے۔

 گاؤں گوٹھ چندرو میئو پہنچے پر علاقہ مکینوں اور ڈپٹی کمشنر میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

بچوں کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے مر رہے ہیں اور کوئی صحت کی سہولت میسر نہیں، اسپتال پہنچتے ہیں تو دوائیاں بھی نہیں ملتی۔


اپنا تبصرہ لکھیں