ٹرمپ پر حملے کے بعد ایلون مسک کی ’آئرن مین‘ سوٹ تیار کرنے کی خواہش

ٹرمپ پر حملے کے بعد ایلون مسک کی ’آئرن مین‘ سوٹ تیار کرنے کی خواہش


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ٹیک ٹائیکون ایلون مسک نے ’آئرن مین‘ اسٹائل کا دھاتی آرمر سوٹ تیار کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ 

دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی اپنی زندگی پر گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران دو حملے ہوچکے ہیں۔

53 سالہ ایلون مسک نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا، ہوسکتا ہے کہ وقت آگیا فلائنگ میٹل سوٹ آف آرمر تیار کیا جائے۔

انکا یہ تبصرہ اور ٹرمپ کے 2024 کی صدارت کےلیے حمایت کی پیشکش پہلی بار اتوار کو اس وقت سامنے آئی جب ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔

ایلون مسک نے امریکا پی اے سی کو ایک غیر اعلانیہ رقم پر مبنی چندہ بھی دیا، بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکا پی اے سی ایک سیاسی ایکشن کمیٹی ہے جو کہ ٹرمپ کو دوبارہ منتخب کرانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پبلک انڈورسمنٹ (عوامی حمایت) پر کچھ ایکس یوزرز نے انھیں اپنی سیکیورٹی بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں