ٹام کروز کے فلم ’مشن: امپاسبل‘ میں خوفناک اسٹنٹ پر والدہ کا ردِعمل

ٹام کروز کے فلم ’مشن: امپاسبل‘ میں خوفناک اسٹنٹ پر والدہ کا ردِعمل


ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کے فلم ’مشن: امپاسبل‘ میں خوفناک اسٹنٹ پر ان کی والدہ کا ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔

ٹام کروز کے اب تک کے سب سے خوفناک اسٹنٹس میں 2011ء میں ریلیز ہونے والی فرنچائز ’مشن: امپاسبل‘ کی چوتھی انسٹالمنٹ، ’مشن امپاسبل: گھوسٹ پروٹوکول‘میں ایتھن ہانٹ نامی ایک آئی ایم ایف ایجنٹ کا کردار ادا کرتے ہوئے برج خلیفہ پر چڑھنا اور 2015ء میں ریلیز ہونے والی پانچویں انسٹالمنٹ ’مشن: امپاسبل: روگ نیشن‘ میں جہاز کے کنارے سے لٹکنا شامل ہے۔

ٹام کروز نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنی فرنچائز ’مشن: امپاسبل‘ کی فلمز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کہ جب میں نے’مشن: امپاسبل: روگ نیشن‘ میں جہاز کے کنارے سے لٹک کر جو خوفناک اسٹنٹ کیا وہ اپنی والدہ کو دِکھایا تو اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ بیٹا یہ جہاز کے کنارے پر آپ لٹکے ہوئے ہو۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں جیسے ہی والدہ کو بتایا کہ جہاز کے کنارے پر میں ہی لٹکا ہوا ہوں تو وہ بہت خوفزدہ ہوکر کہنے لگیں کہ اچھا ہوا آپ نے مجھے اس بارے میں پہلے نہیں بتایا۔

واضح رہے کہ ٹام کروز کی والدہ میری لی ساؤتھ کا 2017ء میں 80 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں