ویڈیو: صائم ایوب کی نیوزی لینڈ کیخلاف دھواں دھار بیٹنگ

ویڈیو: صائم ایوب کی نیوزی لینڈ کیخلاف دھواں دھار بیٹنگ


نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صائم ایوب نے پاکستان ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔

آکلینڈ میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صائم ایوب نے محمد رضوان کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا تھا۔

صائم ایوب نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 227 رنز کے ہدف کے تعاقب کا آغاز ضرورت کے عین مطابق کیا۔

صائم ایوب نے اپنے روایتی طریقے سے اننگ کا آغاز کیا اور 8 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ بدقسمت رہے اور 2.2 اوورز میں دوسرے اینڈ پر رن آؤٹ ہوگئے۔

صائم ایوب نے 27 رنز بنانے کے لیے جو 8 گیندیں کھیلیں اس میں انہوں نے 3 چھکے اور 2 چوکے مارے۔


اپنا تبصرہ لکھیں