چینی اسمارٹ موبائل کمپنی ویوو نے اہنی ’وی‘ سیریز کے تین فونز پیش کردیا، جن کی قیمت انہوں نے ڈیڑھ لاکھ روپے سے کم رکھی ہے۔
فونز کو شاندار کیمروں اور اچھی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیے جانے کے باوجود مہنگائی کے اس دور میں ان کی قیمت مناسب رکھی گئی ہے۔
کمپنی نے تینوں فونز یعنی ’وی 27‘ اور ’وی 27 پرو‘ سمیت ’وی 27 ای‘ کو مختلف اسٹوریج اور میموریز ماڈیولز میں پیش کیا ہے، تاہم سب سے زیادہ اسٹوریج والے فون کی قیمت بھی ڈیڑھ لاکھ روپے سے کم رکھی گئی ہے۔
’وی 27‘ اور ’وی 27 پرو‘
فون کے ’وی 27‘ اور ’وی 27 پرو‘ کو بہترین فونز قرار دیا جا رہا ہے، جسے کمپنی 78۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے۔
دونوں موبائل کے تمام فیچرز یکساں رکھے گئے ہیں، تاہم وی 27 پرو کو زیادہ اسٹوریج کے آپشنز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
دونوں فونز کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جن میں سونی کی ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا ہے۔
دونوں فونز کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔
فونز کی سب سے اچھی بات ان کا سیلفی کیمرا ہے جو کہ 50 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔
فونز کو 4600 ایم اے ایچ بیٹری اور 66 واٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ ان میں اینڈرائیڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔
دونوں فونز کو 4، 6، 8 جب کہ ویوو وی 27 پرو کو 12 جی بی میموری اور مختلف اسٹوریج میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
دونوں فونز کے کم میموری ماڈیول کی قیمت 80 ہزار روپے جب کہ زیادہ سے زیادہ مہنگے فون کی پاکستانی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
’وی27 ای‘
اس فون کو 78۔6 انچ کی ایمولیڈ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کے بیک پر بھی تین کیمرے دیے گئے ہیں۔
اس فون کے بیک کا مین کیمرا 64 میگا پکسل ہے جب کہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار دو دو میگا پکسل کے ہیں۔
’وی 27 ای‘ کے فرنٹ پر سیلفی کیمرا 32 میگا پکسل کا دیا گیا ہے اور اس میں بھی اینڈرائیڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔
اس فون کو بھی 4600 ایم اے ایچ بیٹری اور 66 واٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ اسے بھی 4،6 اور 12 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
’وی 27 ای‘ کے سب سے کم میموری والے ماڈیول کی قیمت 75 ہزار جب کہ زیادہ سے زیادہ میموری والے ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جلد ہی تینوں فونز کو ترتیب وار تمام ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔