ویمن ورلڈ کپ؛ پاکستان کو مسلسل تیسرے میچ میں بھی شکست

ویمن ورلڈ کپ؛ پاکستان کو مسلسل تیسرے میچ میں بھی شکست


نیوزی لینڈ میں جاری ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو مسلسل تیسرے ون ڈے میں بھی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 224 رنز کا ہدف دیا لیکن گرین شرٹس 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عمیمہ سہیل 65 اور ندا ڈار 55 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان ویمن ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں بھارت اور دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پوائنٹس ٹیبل پاکستان اسوقت سب سے آخری نمبر پر موجود ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں