ویسٹ انڈیز کے شمار جوزف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

ویسٹ انڈیز کے شمار جوزف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار


آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے شمار جوزف کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔ 

شمار جوزف نے گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اہم کرداد ادا کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو تاریخی کامیابی دلوائی تھی۔

شمار جوزف نے دوسری اننگز میں چھوٹے ہدف کے دفاع میں آسٹریلیا کے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ بولنگ کروانے سے قبل شمار جوزف مچل اسٹارک کی گیند پر زخمی بھی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب آئرلینڈ کی ایمی ہنٹر ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں