ویسٹ انڈیز کی افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ


لیڈز: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019  کے  42ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کی افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ 

لیڈز کے ہینڈگلے گراؤنڈ کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر بیٹںگ کا فیصلہ کیا تو کرس گیل اور ایون لیوس نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہیں، ویسٹ انڈیز 3 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان کی ٹیم ایونٹ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی، اس لیے دسویں پوزیشن پر ہے۔

پوائنٹس ٹیبل: بشکریہ کرک انفو

ماضی میں 2 مرتبہ ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان کو ہرا کر کیا جس کے بعد اسے یکے بعد دیگرے 7 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے سری لنکا سے شکست کے بعد کہا کہ یہ بہت مایوس کن مرحلہ تھا کہ جیت نہ سکے۔

افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے اب بھی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ اُن کے اسپنرز کوئی جادو دکھائیں گے اور وطن روانہ ہونے سے پہلے ضرور جیتیں گے۔

افغانستان کی ٹیم:

آج کے میچ کے لیے افغان ٹیم میں ممکنہ طور پر رحمت شاہ، کپتان گلبدین نائب، ہشمت اللہ شاہدی، اکرام علی خل، اصغر افغان، محمد نبی، راشد خان، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، مجیب الرحمن اور سید شرزاد شامل ہوں گے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم:

ویسٹ انڈیز ٹیم کرس گیل، سنیل امبرس، شائے ہوپ، شمرون ہیٹمیر، نکولس پوران، کپتان جیسن ہولڈر، کارلوس براتھوے، فیبیان ایلن، شیلڈون کوٹرل، اوشان تھامس، اور کیمار روچ ممکنہ طور پر شامل ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں