ویسٹ انڈیز نے دورہ انگلینڈ کیلیے 25 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا


ویسٹ  انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے 25 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

ویسٹ  انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے 25 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ جس میں چودہ رکنی ٹیسٹ سکواڈ کے ساتھ گیارہ ریزورز کھلاڑی شامل ہیں۔

ڈیرن براوو، شمرن ہٹ میئر اور کیمو پال نے انگلینڈ کا دورہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ جیسن ہولڈر کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔  منتخب کردہ پلیئرز کے کورونا وائرس ٹیسٹ رواں ہفتے ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز کا اسکوڈ 8 جون کو پرائیوٹ جیٹ پر انگلینڈ روانہ ہوگا۔ تین ہفتوں کے قرنطینہ پریڈ اور ٹریننگ سیشنز کے بعد مہمان ٹیم مانچسٹر سے ساوتھ ہمپٹن پہنچے گی جہاں پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں