ویرات کوہلی کی انوشکا شرما اور بچوں کو سمندری طوفان دکھاتے ویڈیو وائرل

ویرات کوہلی کی انوشکا شرما اور بچوں کو سمندری طوفان دکھاتے ویڈیو وائرل


بھارتی معروف کرکٹر و سابق کپتان ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو وائرل ہے جسے صارفین نے ’کیوٹ ویڈیو‘ قرار دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد امریکا سے جزیرہ نما ملک بارباڈوس پہنچی تھی جہاں اُنہیں سمندری طوفان بیرل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ویرات کوہلی بھارتی ٹیم سمیت بارباڈوس میں پھنس گئے تھے، ایسی صورتحال میں ٹیم کی فیملیز کافی پریشان تھیں۔

ویرات کوہلی کی وائرل نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما اور بچوں کو ویڈیو کال کے ذریعے سمندری طوفان دکھا رہے ہیں۔

ویرات کوہلی ناصرف خود سمندری طوفانی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں بلکہ ان لمحات کو اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ بھی شیئر کر رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں مشہور بھارتی کرکٹر کو اپنی بیوی اور بچوں کو اپنے ہوٹل کے باہر کی صورتحال کو دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل ویرات کوہلی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جشن منانے کے بجائے اپنی فیملی کے ساتھ ویڈیو کال پر مصروف نظر آئے تھے۔

انوشکا اور ویرات کوہلی نے دسمبر 2017ء میں شادی کی تھی۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی بھارت کی کامیاب اور خوشحال ترین جوڑی ہے جس کی اکثر اوقات ہی کرکٹ کے میدان سے دل کو چھو لینے والی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

اس خوبصورت جوڑی کے دو بچے بیٹی وامیکا اور بیٹا آکائے بھی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں