ہنوئی:
ویتنام فٹبال لیگ نے سیزن دوبارہ شروع ہونے پر اسٹیڈیمز کے دروازے شائقین کیلیے کھول دیے۔
گذشتہ روز ٹاپ ایونٹ کے دوبارہ آغاز پر سیکڑوں تماشائی اسٹیڈیمز میں داخل ہوئے، اس موقع پر سوشل ڈسٹنس کا کسی قسم کا خیال نہیں رکھا گیا، جس کی وجہ سے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
یاد رہے کہ ویتنام میں پروفیشنل فٹبال بھی مارچ میں معطل ہوگئی تھی،ملک میں اس وبا سے کسی کی موت واقع نہ ہونے اور صرف 328 کیسز سامنے آنے کے سبب کھیل کی سرگرمیاں پھر سے شروع کردی گئی ہیں۔