وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی کامیابی کا راز کیا ہے؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا۔

وہاج علی اور یمنیٰ زیدی آج کل امریکا میں اپنے مداحوں کی جانب سے منعقد کیے گئے میٹ اینڈ گریٹ سیشنز میں شرکت کر رہے ہیں۔

اس مشہور آن اسکرین جوڑی نے ڈیلاس میں ایک میٹ اینڈ گریٹ سیشن  کے دوران اپنی کامیابی کے بارے میں بات کی۔

وہاج علی نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ایک فنکار کو صرف اپنے فن کی فکر ہونی چاہیے اور اسے اپنے فن پر توجہ دینی چاہیے، اس کا ہنر اس کی زندگی کے دیگر فرائض سے زیادہ اہم ہونا چاہیے، اس طرح کوئی بھی فنکار اگر اپنا کام پوری ایمانداری سے کرتا ہے تو اسے کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

دوسری جانب، یمنیٰ زیدی نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا اور نوجوان اب زندگی میں شارٹ کٹ چاہتے ہیں، اس لیے ہمیشہ محنت کرتے رہیں آپ کامیاب ہوں گے، کامیابی حاصل کرنے کے لیے حالات کے مطابق محنت کرنے کے کسی خاص طریقے کار پر عمل کرنا پڑتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں