وہاب ریاض کے 15 رنز عماد وسیم کے 49 رنز جتنے اہم تھے،سرفراز


لیڈز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف جیت ہمارے لیے بہت اہم تھی۔

میچ میں فتح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کھلاڑیوں نے میچ میں جس طرح دباؤ برداشت کیا وہ بڑا زبردست تھا۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف میچ ہمارے لیے بہت اہم تھا، شاہین آفریدی نے میچ کے دوران بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور  دوسرے بولرز نے بھی شاہین آفریدی کا بھرپور ساتھ دیا۔

کپتان سرفراز نے کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ  عماد وسیم نے پریشر میں بہترین اننگز کھیلی ان کے ساتھ ہی  بابر اعظم اور امام الحق نے بھی اچھی اننگز کھیلی۔

انھوں نے کہا کہ وہاب ریاض کے 15 رنز عماد وسیم کے 49 رنز جتنے اہم تھے۔

کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وہاب ریاض پر انگلی کے فریکچر کے باوجود اعتبار کیا۔وہاب ریاض میرے اور کوچ دونوں کے اعتماد پر پورا اترے۔


اپنا تبصرہ لکھیں