ڈھاکا:
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں وہاب ریاض کی نوبال پر آؤٹ قرار پانے والے بیٹسمین بھانوکا راجا پکسے کو ڈریسنگ روم سے بیٹنگ جاری رکھنے کیلیے بلالیا گیا۔
وہاب ریاض کی نوبال پر آؤٹ قرار پانے والے بیٹسمین بھانوکا راجا پکسے کو ڈریسنگ روم سے بیٹنگ جاری رکھنے کیلیے بلالیا گیا۔ یہ واقعہ ڈھاکا پلاٹونز کے خلاف میچ میں کومیلا واریئرز کی اننگز کے پانچویں اوور میں پیش آیا، جب راجاپکسے کو وہاب ریاض کی گیند پر ڈیپ اسکوائر میں مہدی حسن کے ہاتھوں کیچ قرار دیا گیا تو وہ ڈریسنگ روم واپس لوٹ گئے۔
بعدازاں نئے بیٹسمین یاسر علی کریز پر پہنچ گئے تاہم اس موقع پر تھرڈ امپائر نے وہاب کی گیند کو نوبال قرار دیتے ہوئے راجاپکسے کو واپس آکر بیٹنگ جاری رکھنے کاکہہ دیا۔