وکی کوشل کی نئی ڈانس ویڈیو نے تہلکہ مچادیا: سلمان خان بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

وکی کوشل کی نئی ڈانس ویڈیو نے تہلکہ مچادیا: سلمان خان بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے


بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل کی نئی ڈانس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

وکی کوشل کی آنے والی نئی فلم ’بیڈ نیوز‘ کے ٹریلر کے بعد نیا گانا ’توبہ توبہ‘ دو دن قبل ریلیز کیا گیا ہے۔

اس گانے میں وکی کوشل کی جانب سے کیا گیا پرجوش اور دھماکے دار ڈانس جہاں کروڑوں صارفین کو دنگ کر گیا وہیں بالی ووڈ کے موڈی مین سلو بھائی بھی وکی کے ڈانس کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اداکار سلمان خان نے وکی کوشل کے نئے گانے کی ڈانس ویڈیو اپنے اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہترین ڈانس وکی، گانا اچھا لگ رہا ہے۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سلمان خان کی جانب سے آنے والے اس تعریفی تبصرے کے بعد اداکار وکی کوشل نے سلمان خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سلو بھائی کو اسٹوری کو ہ شیئر کرتے ہوئے وکی کوشل کا لکھنا تھا کہ ’آپ بہت سوئیٹ ہیں سلمان سر، آپ کا بہت شکریہ، آپ کا تعریف کرنا میرے اور میری ٹیم کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔‘

واضح رہے کہ وکی کوشل کی نئی فلم ’بیڈ نیوز‘ 19 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ سلمان خان اس وقت اپنی فلم ’سکندر‘ کی تیاری میں مصروف ہیں جس میں اُنہیں رشمیکا مندانا کے ساتھ دیکھا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں