مزانسی سپر لیگ (ایم ایس ایل) میں جنوبی افریقا کے اسپن بولر تبریز شمسی کا وکٹ کے بعد جشن منانے کا منفرد انداز مشہور اور مقبول ہوگیا۔
جنوبی افریقا میں جاری ٹی ٹوئنٹی لیگ میں جہاں دلچسب میچز ہورہے ہیں وہیں کھلاڑیوں کے فاتحانہ انداز بھی مشہور ہورہے ہیں۔
ایم ایس ایل میں پارل راکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے تبریز شمسی نے ڈربن ہیٹ کے خلاف عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور انھوں نے ڈیوڈ ملر کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار منفرد انداز میں کیا ۔
تبریز شمسی نے کسی جادوگر کی طرح اپنے ہاتھ میں موجود رومال کو اسٹک میں تبدیل کردیا۔
اس جادوئی انداز کو تماشائیوں نے خوب سراہا اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
29 سالہ جنوبی افریقی کھلاڑی تبریز شمسی اس سے پہلے بھی میچوں میں بھی حریف کو آؤٹ کرنے کے بعد اسی انداز سے خوشی کا اظہار کرچکے ہیں۔