ون پلس کا ’10‘ سیریز کا طاقتور ترین فون پیش

ون پلس کا ’10‘ سیریز کا طاقتور ترین فون پیش


چینی موبائل کمپنی ’ون پلس‘ نے اپنی معروف ’10‘ سیریز کا اور اب تک کا طاقتور ترین 10 ٹی پیش کردیا۔

کمپنی نے پہلی بار فون کی ٹیکنالوجی میں تھری ڈی کولنگ ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ فون زیادہ گرم نہیں ہوگا۔

علاوہ ازیں اس فون میں چپ اور آپریٹنگ سسٹم سمیت کیمرا کو ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے، تاہم حیران کن طور پر اس میں بیٹری قدرے چھوٹی دی گئی ہے۔

ون پلس ٹین ٹی میں 7۔6 انچ کی اولیڈ اسکرین دی گئی ہے اور اس میں بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کے کلرز کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

اس میں اسنیپ ڈریگن 8 پلس جنریشن ون کی چپ دی گئی ہے جب کہ اینڈرائڈ 12 کے ساتھ آکسیجن او ایس 1۔12 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

موبائل میں اپڈیٹ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے—فوٹو: کمپنی
موبائل میں اپڈیٹ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے—فوٹو: کمپنی

ٹین ٹی کے بیک پر تین کیمرا دیے گئے ہیں جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے اور اس بار بھی فون کے کیمرے میں جاپانی کیمرا کمپنی سونی کی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر دوسرا کیمرا 8 جب کہ تیسرا 2 میگا پکسل کا فوکس کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فرنٹ پر 16 میگا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

ون پلس نے اب تک کے اپنے طاقتور ترین فون میں قدرے چھوٹی 4800 ایم اے ایچ کی بیٹری دی ہے اور اس کے ساتھ 160 واٹ کا چارجر دیا گیا ہے مگر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری میں اپگریڈ ٹیکنالوجی استعمال کرکے اس کی عمر کو بڑھا دیا گیا ہے۔

کمپنی نے فون کو دو مختلف یعنی 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

تین مختلف اور دیدہ زیب رنگوں میں پیش کیے گیے فون کو ابتدائی طور پر امریکا اور یورپ میں پیش کیا گیا ہے، ساتھ ہی اسے کچھ بڑی مارکیٹوں میں بھی پیش کیا گیا ہے۔

اسے جلد ہی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا اور اس وقت اس کے 8 جی بی ریم کے ماڈیول کی قیمت پاکستانی ڈیڑھ لاکھ روپے جب کہ 12 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

فون کو تین مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے—فوٹو: کمپنی

اپنا تبصرہ لکھیں