ونڈوز 10 صارف کی مرضی کے بغیر ویب ایپس انسٹال کرنے لگی


مائیکرو سافٹ کے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اکثر ایسی اپ ڈیٹس کی جاتی ہیں، جو وہ کرنا تو نہیں چاہتے مگر بچنا بھی ممکن نہیں ہوتا۔

مگر اب ونڈوز 10 زبردستی کمپیوٹرز کو ری اسٹارٹ کرکے زبردستی ویب ایپس انسٹال کررہی ہے جس نے صارفین کو پریشان کردیا ہے۔

زی ڈی نیٹ، دی ورج اور متعدد دیگر رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ونڈوز 10 پر چلنے والے کمپیوٹر خودبخود ری اسٹارٹ ہوکر آفیس ویب ایپس کے لنکس انسٹال کردیتا ہے جو مائیکرو سافٹ ایج پر لانچ ہوتے ہیں۔

یپ اپ ڈیٹس صرف انسائیڈر ممبرز (یا یوں کہہ لیں بیٹا ٹیسٹرز) تک ہی محدود نہیں بلکہ اسٹینڈرڈ ونڈوز 10 ریلیز میں بھی ان تبدیلیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ ایپس ڈیوائسز کی اسٹوریج یا دیگر ریسورسز پر قبضہ نہیں کرتیں، کم از کم فی الحال تو نہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آفس ویب ایپس کو انسٹال کرنا آپشنل ہے مگر ابھی ونڈوز کی جانب سے صارف سے اجازت نہیں کی جاتی بلکہ انہیں بتایا جاتا ہے کہ ایسا ہوگیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

ویسے تو اجازت کے بغیر اس طرح کی اپ ڈیٹس کرنا بھی اہم مسئلہ ہے مگر یہ صارفین کے لیے ذہنی پریشانی کا باعث بھی ہوتا ہے کہ اس کی ڈیوائس خودبخود یا کسی وجہ کے بغیر ری اسٹارٹ ہوجائے وہ بھی کوئی کام کرتے ہوئے۔

اس سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ صارف کے پاس اپنے آپریٹنگ سسٹم کے حوالے سے کچھ زیادہ کنٹرول نہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں