ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ، مینز اور ویمنز سنگلز کے سیمی فائنلسٹ لائن اپ ہوگئے

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ، مینز اور ویمنز سنگلز کے سیمی فائنلسٹ لائن اپ ہوگئے


ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں مینز اور ویمنز سنگلز کے سیمی فائنلسٹ لائن اپ ہوگئے ہیں۔ سات مرتبہ ومبلڈن چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے ورلڈ نمبر 2 سربیا کے نوواک جوکووچ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینور جوکووچ کے خلاف میچ میں انجری کے باعث دستبردار ہوگئے۔

لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں، ورلڈ نمبر 2 سربیا کے نوواک جوکووچ کو کوارٹر فائنل میں واک اوور ملا، آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینور انجری کی وجہ سے کورٹ میں نہ اتر سکے۔

مینز سنگلز کے چوتھے کوارٹر فائنل میں اٹلی کے لورینزو موسیٹی نے امریکا کے ٹیلر فریٹز کو 2-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

ویمنز سنگلز میں بدھ کو ہونے والے کوارٹر فائنل میں قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

ویمنز سنگلز کے ایک اور کوارٹر فائنل میں جیلینا اوستاپینکا کو چیک کھلاڑی باربورا کریجکووا نے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔ ویمنز سنگلز کے دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے، مینز سنگلز کے مقابلے ہفتے کو ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں