ومبلڈن ٹینس: جمہوریہ چیک کی باربورہ کرچی کووا نے ویمنز ٹائٹل جیت لیا

ومبلڈن ٹینس: جمہوریہ چیک کی باربورہ کرچی کووا نے ویمنز ٹائٹل جیت لیا


ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ٹائٹل جمہوریہ چیک کی باربورہ کرچی کووا نے جیت لیا۔ فائنل میں کرچی کووا نے اٹلی کی جیسمین پولینی کو شکست دی۔

لندن میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کے فائنل میں نمبر 7 سیڈ اٹلی کی جیسمین پولینی اور نمبر 31 سیدڈ کھلاڑی جموریہ چیک کی کرچی کووا کے درمیان پہلا سیٹ یکطرفہ رہا جس میں چیک کھلاڑی نے حریف کے خلاف 2-6 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے سیٹ میں پولینی نے کم بیک کرتے ہوئے 2-6 کے ہی مارجن سے سیٹ اپنے نام کیا۔

فائنل مقابلے کا تیسرا سیٹ دلچسپ رہا لیکن جموریہ چیک کی کرچی کووا نے مقابلہ 4-6 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں