ولیمسن کے بابراعظم، نورالحسن سے دلچسپ سوالات کی ویڈیو وائرل

ولیمسن کے بابراعظم، نورالحسن سے دلچسپ سوالات کی ویڈیو وائرل


کرائسسٹ چرچ: سہ فریقی سیریز کے دوران نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے قومی کپتان بابراعظم اور بنگلہ دیشی کپتان نورالحسن سے دلچسپ سوالات پوچھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کیوی کپتان، بابراعظم اور نورالحسن ایک ساتھ بیٹھے ہیں جبکہ ولیمسن دونوں کرکٹرز نے دلچسپ سوالات کررہے ہیں۔

ولیمسن دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے نیوزی لینڈ کے دارالحکومت، آبدی اور وزیراعظم کا نام پوچھ رہے ہیں جبکہ زیادہ میچز کھیلنے والے کرکٹر سے متعلق سوالات پوچھتے ہیں۔

کپتان بابراعظم اس مقابلے کو 2 کے مقابلے 3 سوالات کے جوابات دے کر جیت لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2022 کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں نیوزی لینڈ کی سرزمین پر موجود ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں