وقار یونس نے بولنگ بہتر بنا دی چھوٹے قد کا نہیں سوچتا، موسیٰ خان


لاہور: 

 نوجوان فاسٹ بولر موسیٰ خان نے بولنگ میں نکھار کا کریڈٹ وقاریونس کو دے دیا، ان کا کہنا ہے تمام فارمیٹ میں کھیلنے کا خواہشمند ہوں تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں نام اور الگ پہچان بنانا ہدف ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے موسیٰ خان نے کہاکہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا بے تابی سے انتظار ہے، ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا دباؤ کم اور اعتماد زیادہ ملتا ہے، میں محنت کررہا ہوں اور اپنی فٹنس و فارم پر توجہ ہے، میری کوشش ہے کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں، وقار یونس کے آنے سے میری کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے چھوٹے قد کے حوالے سے نہیں سوچا، جو ٹیلنٹ ملا اسے استعمال کرنے کی کوشش میں مصروف ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں