mr
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت کراچی کے تین بڑے مسائل کے حل پر کام کرے گی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بارش سے کراچی کے عوام کی تکالیف کا پوری قوم کو احساس ہے، مشکل گھڑی میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کراچی کے تین بڑے مسائل کے حل پر کام کرے گی، شہر میں نالوں کی صفائی کے ساتھ تجاوزات کو مکمل ہٹایا جارہا ہے جب کہ کچرے اور سیوریج کے مسائل کا مستقل حل نکالا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کراچی میں نالوں کی صفائی اور نکاس آب کے مسئلے کا مستقل حل نکالیں گے، کراچی کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔