وفاق اور آرمی چیف سندھ حکومت کی بدانتظامی کا نوٹس لیں: ایم کیو ایم


ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا ہےکہ سندھ حکومت کی بدانتظامی کا صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف نوٹس لیں ۔

راچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی ارکان نے کہا کہ کراچی وفاق کے خزانے میں 65 فیصد اور سندھ کے خزانے میں 70 فیصد ٹیکس ڈالتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو بچانے کے لیے وفاق اور اعلی عدلیہ کو اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا، شہری علاقوں کے عوام مزید مسائل کے دلدل میں پھنس رہے ہیں ۔

ایم کیو ایم رہنماؤں نے سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی سےووٹ نہ دینے کا انتقام لے رہی ہے، تعلیم تباہ ہوگئی اور سرکاری اسپتالوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں