وسیم اکرم کی لیک ویڈیو مذاق یا پلان؟


قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سوشل میڈیا پر اپنی لیک ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے  آج  پریس کانفرنس کریں گے۔

جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر سابق کپتان وسیم اکرم کی لیک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس معاملے پر سابق کپتان نے گزشتہ روز فیس بک کے ذریعے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا۔

وسیم اکرم نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میری لیک ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کروں گا، جس میں، میں آپ سب کے تمام تر سوالات کے جوابات دوں گا‘۔

۔۔۔۔ا۔سکرین گریب

سابق کپتان نے مداحوں سے اپیل کی کہ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر نا کیا جائے۔

جیسے ہی وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر لیک ہونے والے ویڈیو کے معاملے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا پر ’ہیش ٹیگ وسیم اکرم پریس کانفرنس‘ پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

واضح رہے کہ سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شئیر کرنے سے منع کیا ہے، لیک ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے وسیم اکرم کسی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن انہوں نے  اپنی ویڈیو میں پی ٹی آئی حکومت یا پاکستان کرکٹ بورڈ کا براہ راست نام لے کر ان پر تنقید نہیں کی۔

وسیم اکرم ویڈیو میں کہہ رہے تھے کہ چینج کرنے کے لیے ہمیں تبدیلی کرنی پڑے گی، ’باتیں بڑی بڑی اور پرفارمنس زیرو‘، اب اس حوالے سے تمام لوگوں کو وسیم اکرم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس کا انتظار ہے۔

Shoaib Akhtar

@shoaib100mph

I support the Leaked Video of Wasim Akram, We need a change.

Embedded video

1,284 people are talking about this

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سابق کپتان وسیم اکرم کی لیک ویڈیو کے حوالے سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی۔

شعیب اختر نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں وسیم اکرم کی لیک ویڈیو کی حمایت کرتا ہوں، ہمیں تبدیلی چاہیے‘۔

Shaniera Akram

@iamShaniera

Please wait for @wasimakramlive press conference today at 850pm regarding the leaked video

View image on Twitter
93 people are talking about this

اس حوالے سے وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کہا کہ وسیم اکرم لیک ہونے والی ویڈیو کی پریس کانفرنس کا انتظار کیجیے اور ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ’رگڑا‘ کا استعمال کیا۔

اس تمام تر واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا یہ کہنا ہے کہ ان سب کے پیچھے یقیناً کوئی نہ کوئی اسٹریٹیجی ہے، متعدد صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سب اسکرپٹڈ اور ایک پلان کے تحت کیا جا رہا ہے۔

۔۔۔اسکرین گریب

واضح رہے اس سے قبل پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار علی رحمٰن کی بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے  وائرل ہوئی تھی جس کے بعد ہر کوئی انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہا تھا۔

لی رحمٰن کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کی جانب سے ایک اور ویڈیو شئیر کی گئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سب انہوں نے یہ سوشل ایکسپیریمنٹ کیا تھا۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی ہوشیار ہو گئے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ وسیم اکرم کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے پیچھے بھی یقیناً کوئی نہ کوئی پلان ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں