وسیم اکرم کی سوانح حیات پر مبنی فلم پر کام جاری


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی زندگی پر مبنی فلم پر کام جاری ہے جو جلد سینما اسکرینز پر نظر آئے گی۔

اس فلم کا نام ‘اکرم: این ایرا’ (اکرم : ایک دور) رکھا گیا ہے، جس کا پہلا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا۔

ٹیزر کو دیکھ کر اس بات کا باخوبی اندازہ ہورہا ہے کہ یہ فلم کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے لیے بنائی جارہی ہے۔

ٹیزر کے آخر میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان سپر لیگ 5 کے اختتام کے بعد اس فلم کی اوڈیشنز کا آغاز ہوگا۔

دیکھا جائے تو یہ فلم کا ٹیزر نہیں بلکہ اس ویڈیو کے ذریعے فلم کو بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس فلم کی ہدایات عدیل نیازی دیں گے جبکہ اس کی پروڈکشن 502 کمپنی اور پومیلو فلمز کمپنی کرے گی۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کے بعد وسیم اکرم فلموں میں نام پیدا کرنے کو تیار؟

یاد رہے کہ گزشتہ سال یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھی کہ کہ وسیم اکرم اور فواد خان جلد ہی ایک کامیڈی فلم میں ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔

عرب اخبار ’گلف نیوز‘ کی رپورٹ تھی کہ سابق کرکٹر وسیم اکرم نے فلم ساز و اداکار فیصل قریشی کی کامیڈی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ سائن کرلی تھی اور اس فلم میں فواد خان بھی مرکزی کردار نبھائیں گے۔

تاہم اب تک وسیم اکرم نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا بھی فلم کا حصہ ہوں گی—فوٹو: انسٹاگرام

اپنا تبصرہ لکھیں