وسیم اکرم نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی

وسیم اکرم نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی، سوئینگ کے سلطان وسیم اکرم نے بیٹے کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کر دی۔

وسیم اکرم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے اکبر اکرم کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے ٹاؤن پورٹ ڈگلس میں بیٹے کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں۔

اس تصویر میں باپ بیٹا بالکل ایک دوسرے کی کاپی نظر آ رہے ہیں۔

خوش گوار موڈ میں لی گئی اس تصویر پر تاحال لاکھوں لائیکس اور سیکڑوں کمنٹس آ چکے ہیں۔

وسیم اکرم کی اس تصویر پر اُن کے مداح دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

کسی صارف کو وسیم اکرم بڑھی ہوئی داڑھی میں 80 سال کے لگ رہے ہیں تو کسی کو اس حلیے میں بھی وہ ’ہیرو‘ کی طرح نظر آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم کے پہلی مرحومہ اہلیہ ہما سے 2 بیٹے تیمور اور اکبر ہیں جبکہ دوسری اہلیہ شنیرا اکرم سے 1 بیٹی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں