وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی زیرِصدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں محصولات وصولی پر ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں زیرِالتوا قانونی مقدمات فعال طور پر آگے بڑھانے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات کے بارے میں بتایا، اجلاس میں کمشنر اپیل انکم ٹیکس دفاتر ختم کرنے کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر خزانہ کی زیر صدات اجلاس میں مختلف عدالتوں میں 2 ہزار 700 ارب کے زیرِ التوا مقدمات کا فیصلہ کروانے کی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔
ایف بی آر افسران کا مؤقف ہے کہ زیرِ التوا مقدمات میں رقم کی مالیت 250 ارب روپے سے زیادہ نہیں۔