وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور شہر کی مالیت کا 17 گاڑیوں کا تحفہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور شہر کی مالیت کا 17 گاڑیوں کا تحفہ


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور شہر میں صحت اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لیے شہر کی بلدیہ کو 22 کروڑ مالیت کی 17 گاڑیوں کا تحفہ دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے لاہور کے شہریوں کی سہولت کے لیے 17 گاڑیوں کا تحفہ دیا گیا۔

22کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت سے خریدی گئی گاڑیوں کو بلدیہ کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی نمائندگی کرتے ہوئے گاڑیاں بلدیہ کے حوالے کیں۔

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن رافعہ حیدر نے گاڑیوں کی چابیاں وصول کیں جس میں 12 اوپن ٹرک، 2 ڈمپر ٹرک، دو ٹریکٹر ٹرالی اور ایک ایکسکویٹر شامل ہیں۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے بلدیہ عظمیٰ لاہور کے لیے کوئی نئی گاڑی نہیں خریدی گئی اور گاڑیوں کی قلت کے باعث تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے مسائل بھی زیادہ ہیں لیکن ہم شہر کی ری ویمپنگ کا پلان بنا رہے ہیں اور چند ماہ میں شہر کی حالت بدلی نظر آئے گی۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ سابق تبدیلی سرکار نے چلتے ہوئے بلدیاتی نظام کو گھر بھجوا دیا تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر بھی سابق دور میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے لیکن اب لاہور کی ہر گلی محلے میں میونسپل خدمات کی فراہمی کے لیے جامع پلان تیار کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں