وزیر اعظم پاکستان کے دورہ امریکہ سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری بخاری کی سید جاوید انور سے ملاقات


ہیوسٹن(راجہ زاہد اختر خانزادہ)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر سید ذوالفقار(عرف سید زلفی بخاری) نے ہیوسٹن میں آئل بزنس ٹائیکون اور مڈلینڈ انرجی کے مالک سید جاوید انور سے وزیر اعظم پاکستان کے دورۂ امریکہ سے متعلق بات چیت کی اور ان کے متوقع پروگراموں کو حتمی شکل دی، ملاقات میں ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر سعید شیخ ہیوسٹن پی ٹی آئی کے صدر عاتف خان، ڈپٹی ڈائریکٹریو ایس ایڈ پاکستان قمر بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے، اس ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے بہتر تعلقات اور پاکستانی نژاد امریکیوں کی عمران خان کے دورہ امریکہ میں کردار ادا کرنے سے متعلق بات چیت کی گئی، اس موقع پر مقامی پی ٹی آئی کے عہدیداران عوامی رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے اپنا مؤثر کردار ادا کرینگے،اس موقع پر وزیرا عظم کے مشیر زلفی بخاری نے سید جاوید انور کو حکومت پاکستان کے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا اور پاکستان امریکہ تعلقات میں کمیونٹی کے کردار کو سراہا

اپنا تبصرہ لکھیں