وزیراعظم 23 اور27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت کریں گے


وزیراعظم شہباز شریف 23 اور27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جو 27 ستمبر کو متوقع ہے اس کے علاوہ ان کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم متوقع خطاب میں پاکستان کے کثیر الجہتی تعاون کے عزم کی تجدید اور عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے امور کو اجاگر کریں گے۔

دورے پر جانے سے قبل شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا کہ وہ اپنے دورہ کے دوران عالمی مسائل، امن کے فروغ، ترقی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے امور کو اجاگر کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم شہبار شریف اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈا پر اہم مسائل پر روشنی ڈالیں گے جن میں فلسطین اور کشمیر کے دیرینہ تنازعات شامل ہیں۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کئی اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں