وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ سبکدوش


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے ملٹری سیکرٹری  بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ سبکدوش ہوگئے جبکہ بریگیڈیئر محمد احمد کو ان کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے سبکدوش ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ نے الوداعی ملاقات کی۔

وزیراعظم نے سبکدوش ہونے والے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر وسیم افتخار کی خدمات کو سراہا۔

دوسری جانب بریگیڈیئر محمد احمد  کو وزیراعظم کا نیا ملٹری سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے اور انہوں نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں