وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اپنی فیملی کے ہمراہ کچھ روز سے پیرس میں موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پر رانا ثنا اللہ اور ان کی فیملی کے ساتھ کشتی کی سیر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، وائرل ویڈیو میں انہیں اپنی اہلیہ کے ساتھ کشتی میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
رانا ثناء اللہ کی پیرس یاترا پر پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر میمز بنا دیے۔