وزیراعظم کے اعلانات کے باوجود حکومت نواز شریف کی وطن واپسی کا ٹائم فریم دینے سے قاصر


وزیراعظم اور وزراء کے اعلانات کے باوجود وفاقی حکومت نواز شریف کو وطن واپس لانے کا ٹائم فریم دینے سے قاصر ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اور اُن کے وزراء نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ لندن میں مقیم نواز شریف کو جلد وطن واپس لائیں گے

بعض وزرا نے تو 15 جنوری کی تاریخ بھی دے دی تھی لیکن اب وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کہتے ہیں وہ ن لیگی قائد کی واپسی کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں اس عزم کااظہارکیاتھا کہ وہ نواز شریف کو جلد وطن واپس لائیں گے۔

اس کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں تو 15 جنوری کی تاریخ بھی دے دی تھی

چند روز بعد وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بھی امید ظاہر کی تھی کہ نوازشریف 15 جنوری تک جیل میں ہوں گے۔

لیکن اب احتساب کےلیے وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر کہتےہیں کہ کام ہورہا ہے، وطن واپس لانے کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔


اپنا تبصرہ لکھیں