اسلام آباد:
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کے کیسز سے متعلق جارحانہ حکومتی بیانیہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران چوہدری شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور مریم نواز سے متعلق نئے انکشافات کا جائزہ لیا گیا جب کہ چوہدری شوگر مل کیس سے متعلق شواہد منظر عام پر لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا وائٹ کالر کرائمز کے خلاف اداروں کی استعداد مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، حکومت کرپشن کیسز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، بلا تفریق اورمنصفانہ احتسابی عمل کو یقینی بنائیں گے۔ معیشت کی تباہی کے ذمہ داروں کے کارنامے قوم کو معلوم ہونے چاہئیں۔