n
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس جاری ہے۔
عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا اسد عمر، شفقت محمود، غلام سرور، مخدوم خسرو بختیار، حماد اظہر اور سید فخر امام شریک ہیں۔
اس کے علاوہ اجلاس میں ڈاکٹر حفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ اور معید یوسف بھی شریک ہیں۔
چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کورونا کی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔