وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو ملاقات کیلیے طلب کرلیا


وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات پر بات کرنے کے لیے احسان مانی کو طلب کرلیا۔

پاکستان کرکٹ کے معاملات پر بات چیت کیلیے وزیراعظم اور چیف پیٹرن عمران خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو آج طلب کیا ہے، اس موقع پر بورڈ میں کی جانے والی حالیہ تقرریوں اور مالی معاملات پر بات چیت کی جائے گی، قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے حکومتی اجازت کی بھی درخواست کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل میچز لائیو سٹریم کرنے والی ویب سائیٹ کا معاملہ بھی وزیراعظم کے نوٹس میں لایا جا چکا ہے، اس پر بھی بات چیت متوقع ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں